بدھ , 24 اپریل 2024

ٹرمپ کا چین کی مزید 3 کھرب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مزید 3 کھرب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مصنوعات پر نئے ٹیکس عائد کرتے ہوئے کہا کہ چین اپنی مصنوعات امریکا میں فروخت کر کے فائدہ اٹھاتا ہے، چینی اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کرتے ہیں اور زیادہ منافع کما کر رقم لے جاتے ہیں۔امریکی صدر نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سرمایہ کاری سے نا کوئی حکومت چلتی ہے اور نا کوئی سیاسی جماعت فائدہ اٹھاتی ہے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا امریکی پابندیوں پر ردعمل میں کہنا ہے کہ نئی پابندیاں کسی بھی طور پر معاشی اور تجارتی تنازعات کے حل کا طریقہ کار ہیں اور نا ہی یہ صحیح طریقہ کار ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی چین کی 250 ارب ڈالر کی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کر چکے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو نے اس حوالے سے کہا کہ نا ہی ہم چین کی قومی سلامتی کو کچلنے کے لیے کوئی راہ ہموار کر رہے ہیں اور نا ہی ہم بیجنگ کی وفارادیاں بدلنے کے لیے کوئی فنڈنگ کر رہے ہیں۔چین نے بھی ردعمل کے طور پر امریکا کی 110 ارب ڈالر کی مصنوعات پر ٹیکسز عائد کر دیئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …