اتوار , 17 نومبر 2019

وزیر اعظم عمران خان سے زلمے خلیل زادکی ملاقات؛افغان امن عمل سے متعلق امور پرگفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے.تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں افغانستان میں قیام امن سےمتعلق امور پرگفتگو ہوئی.وزیراعظم عمران خان نے امریکی نمائندہ خصوصی کو افغانستان میں قیام امن کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی.وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغان امن عمل کے لئے امریکا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزسے رابطے میں ہیں.

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کےمفاد میں ہے، عالمی کوششوں سےافغانستان میں طویل المدتی امن حاصل ہوگا، پاکستان امریکاکےساتھ وسیع، پائیدارتعلقات کاخواہاں ہے، اقتصادی تعلقات کو وسعت دینےکیلئےمواقع پیداکرنےکی ضرورت ہے، افغان امن کے لئے عالمی برادری کااتفاق رائےباعث اطمینان ہے۔ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر بھی بات چیت کی.

قبل ازیں امریکی نمایندہ خصوصی نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی.ملاقات میں افغان امن عمل میں پیش رفت، خطے کی صورت حال اور باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔زلمے خلیل زاد نے دوحہ میں ہونے والے امریکا، طالبان مذاکرات کے 7 ویں دور میں پیش رفت سے آگاہ کیا، امریکی نمایندے نے اپنے حالیہ دورۂ کابل کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

کانگو میں داعش دہشت گرد نے 15 افراد کو قتل کردیا

کنشاسا: کانگو ميں وہابی اور صہیونی دہشت گردوں سےمنسلک ملیشیا نے 15 افراد کو قتل …