جمعہ , 15 نومبر 2019

لاہور؛ واٹس ایپ پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنا مہنگا پڑگیا؛ 4 افراد گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی سائبر کرائم سیل نے کارروائی کے دوران واٹس ایپ پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کے دوران واٹس ایپ پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان لڑکیوں کو ویڈیوز اور واٹس ایپ کے ذریعے دیگر مواد سے بلیک میل کرتے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی لڑکیوں کے گھروالوں کی شکایت پر کی گئی جب کہ گرفتار ہونے والوں میں حارث عمران، طلحہ ظہر، فخروالدین اور عبدالروف شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران: پاکستانی زائرین سے بھری ایرانی بس اور ٹرالر کے مابین تصادم؛ 4 جاں بحق 21 زخمی

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ بیرجند کے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستانی …