جمعہ , 19 اپریل 2024

نیب کا چوہدری شوگر ملز کیس میں نوازشریف سے بھی تفتیش کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں نوازشریف سے بھی تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف سے تفتیش کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد سے اجازت طلب کی ہے۔نیب کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے۔نیب کی درخواست پر عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ لاہور کے کیس میں اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں، عدالت نے نیب کی درخواست واپس کردی۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے چوہدری شوگر ملز کیس میں گزشتہ دنوں مریم نواز کو طلب کیا تھا جس پر وہ نیب میں پیش ہوئیں جب کہ نیب نے 8 اگست کو دوبارہ مریم نواز، حسین اور حسن نواز سمیت عباس شریف کے بیٹے کو بھی طلب کررکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …