منگل , 23 اپریل 2024

سوڈان: رواں ہفتے مظاہرین کی موت کے ذمہ دار پیراملٹری فورس کے ممبران ہیں: جنرل جمال عمر

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان آرمی کے جنرل کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے چھ مظاہرین بشمول چار بچوں کی موت کے ذمہ دار پیرا ملٹری فورس کے ممبران ہیں۔پیر کو سوڈان کے شہر العبید میں ایک مظاہرے میں مظاہرین کو قتل کیا گیاتھا۔حکمراں ملٹری کونسل کے جنرل جمال عمر نے واقعہ کا ذمہ دار پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز کو قراردیا۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جنرل کا کہنا تھا کہ ریلی کو آر ایس ایف فورسز نے پہلے لاٹھیوں سے روکا۔ جس کے ردِ عمل پر طلباء نے فورسز پر پتھراؤ کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پتھراؤ کی وجہ سے کچھ گروپ ممبران نے مظاہرین پر خود سے فائر کھول دیا۔ہم نے فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کے ذمہ داروں کی شناخت کرلی ہے۔سوڈان کے آفیشل خبررساں ادارے کے مطابق ذمہ داروں کو شمال کورڈوفن ریاست کے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔جاری ہونے والے احکامات کے مطابق ان اہلکاروں کو برطرف کردیاگیا ہے اور وہ مقدموں کاسامنا کرین گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …