بدھ , 24 اپریل 2024

اپنی 17 ماہ اور تین سالہ دو بیٹیوں کے قتل کرنے والی برطانوی خاتون کو عمر قید

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی عدالت نے جنسی تسکین میں رکاوٹ بننے پر 2 بیٹیوں کو قتل کرنے والی ماں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔برمنگھم براون کورٹ نے لیوزی پورٹن کو اپنی 17 ماہ اور تین سالہ دو بیٹیوں کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا اور عدالت نے سفاکانہ عمل پر انہیں 32 برس قید سنا دی۔برطانوی اخبار دی گارجین میں شائع رپورٹ کے مطابق لیوزی پورٹن نے 3 سالہ بیٹی کی موت کے اگلے روز’ڈیٹنگ ایپ‘ پر 41 مردوں سے دوستی کی درخواست قبول کی۔

علاوہ ازیں جب لیوزی پورٹن کی بیٹی ہسپتال میں زندگی اور موت کی کش مکش میں تھی تب انہوں جنسی تعلقات قائم کرنے کی غرض سے ایک مرد کو اپنی برہنہ تصاویر ارسال کیں۔واروکشائر پولیس نے بتایا کہ شواہد سے واضح ہے کہ لیوزی پورٹن نے اپنی تین سالہ بیٹی کو جنوری 2018 میں ہی دم گھوٹ کر قتل کردیا تھا۔رپورٹ کے مطابق برطانوی خاتون نے پہلے اپنی 3 سالہ بیٹی اور پھر 17 ماہ کی بیٹی کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق جب 17 ماہ کی بیٹی گاڑی کی پچھلی نشست پر آخری سانسیں لے رہی تھیں تب بھی لیوزی پورٹن نے ہسپتال تاخیر سے پہنچنے کی خاطر پیڑول بھرنے میں سستی سے کام لیا اور اس دوران معصوم بچی کی موت واقع ہوگئی۔بچیوں کے والد کریس ڈریپر نے عدالت میں بیان دیا کہ اگر برطانوی سوشل سروس نے میری التجا پر دھیان دیا ہوتا تو میری بچیاں آج زندہ ہوتیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …