ہفتہ , 20 اپریل 2024

طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے:ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، چاہتے تو افغانستان کو 2 دن میں فتح کر سکتے تھے لیکن ایک کروڑ افراد کو نہیں مارسکتے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے نئے جوہری معاہدے پر چین اور روس بھی دستخط کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئے جوہری معاہدے پر دستخط کے معاملے پر روس اور چین سے بات کر چکے ہیں اور دونوں ہی اس حوالے سے پرجوش ہیں۔

یاد رہے امریکا اور روس میں سرد جنگ کے زمانے میں ہونے والے معاہدے کی مدت پوری ہوگئی جس کے بعد دونوں نے اسے باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …