ہفتہ , 20 اپریل 2024

آئین میں تبدیلی کشمیر ہاتھ سے نکل جانے کے علاوہ بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے؛کانگریس

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر کانگریس نے حکمران جماعت بی جے پی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئین میں تبدیلی سے کشمیر ہاتھ سے نکل جائے گا۔کانگریس کے جموں و کشمیر پالیسی پلاننگ گروپ نے نریندر مودی سرکار کی جانب سے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں فوج بڑھانے، یاتریوں اور سیاحوں کو روکنے سے خوف بڑھا ہے۔ کانگریس نے خبردار کیا ہے کہ دفعہ 35 اے اور 370 ختم کرنے کا منصوبہ انتہائی خطرناک ہے، جو کشمیر کی آئینی حیثیت سے انحراف غلط ثابت ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے بھارت کو خبردار کیا کہ دفعہ 35 اے کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ آگ سے کھیلنے کے برابر ہوگی، یہ اقدام وادی میں زبردست عوامی مزاحمت کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …