منگل , 23 اپریل 2024

امریکی ڈیپلومیسی اور امریکی حکومت زوال کا شکار ہوچکی ہے؛خطیب جمعہ تہران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)تہران کے خطیب جمعہ نے ایرانی وزیرخارجہ پر پابندی عائد کرنے کے امریکی اقدام کو انتہائی گھٹیا بچکانہ اور مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا ہے کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکی حکومت سخت مشکلات سے دوچار ہے۔تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبے میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایران کے وزیرخارجہ اور ایرانی سفارتکاری کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ اس پر امریکا نے پابندی لگائی ہے کہا کہ امریکی حکومت کی یہ روش یہ ظاہر کرتی ہے کہ امریکی ڈیپلومیسی اور امریکی حکومت زوال کا شکار ہوچکی ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ استقامتی نظریہ کا نتیجہ سامنے آنے لگا ہے کہا کہ امریکی اقدام سے ثابت ہوگیا ہے کہ ملتجیانہ سفارتکاری سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے اور ایسی باتوں سے صرف دل کو ہی خوش کیا جاسکتا ہے۔ امریکی وزارت خزانہ نے ایرانی وزیرخارجہ کا نام ان افراد کی فہرست میں شامل کردیا ہے جن پرامریکا نے پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …