ہفتہ , 20 اپریل 2024

مجھے فخر ہے امریکہ نے مجھ پر ایرانی عوام اور ان کے حقوق کے دفاع کی خاطر پابندیاں عائد کیں: جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیرخارجہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایرانی عوام بے مثال ہے کہا کہ مجھے فخر ہے امریکہ نے مجھ پر ایرانی عوام اور ان کے حقوق کے دفاع کی خاطر پابندیاں عائد کیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ میرے لئے یہ بات باعث فخر ہے کہ امریکہ نے مجھ پر ایرانی عوام کے دفاع کی وجہ سے پابندیاں عائد کیں۔

وائٹ ہاوس نے ایرانی وزیرخارجہ کو دھمکی دینے کے ایک مہینے بعد مذاکرات کرنے اور جمہوریت پر عمل پیرا ہونے کے اپنے جھوٹے روپ کو بے نقاب کرکے ظریف کیخلاف پابندیاں لگائیں حالانکہ تاریخ خود گواہ ہے کہ کسی بھی قوم کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے یکم اگست کو ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے نام کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا۔امریکہ کے اس اقدام کے رد عمل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سمیت بہت سارے ممالک نے واشنگٹن کے اس غیر قانونی اقدام کی مذمت کی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوترس نے ایرانی عوام کیخلاف امریکی معاشی پابندیوں اور ایرانی وزیر خارجہ کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے رد عمل میں فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دی۔

یورپی یونین نے امریکہ کیجانب سے ایرانی وزیر خارجہ کیخلاف پابندیاں لگانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنظیم ظریف کیساتھ باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔فرانسیسی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایرانی وزیر خارجہ کیخلاف پابندیاں لگانے کے امریکی اقدام کا مخالف ہے۔

جرمن محکمہ خارجہ نے ظریف کیخلاف امریکی پابندیوں کے رد عمل میں کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام سفارتی طریقوں کے منافی ہے اور جرمنی ایرانی وزیر خارجہ کیساتھ باہمی تعلقات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔برطانوی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایرانی وزیر خارجہ کیخلاف امریکی حالیہ پابندیوں کی پیروی نہیں کر ے گا۔

روسی محکمہ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کیخلاف امریکی پابندیوں کو شکست کا سامنا ہے۔چینی حکومت کے ترجمان نے ایرانی وزیر خارجہ کیخلاف امریکی پابندیوں کے رد عمل میں کہا کہ چین کا موقف اس حوالے سے بالکل واضح ہے؛ ہم ایرانی وزیر خارجہ کیخلاف امریکی حالیہ پابندیوں کے مخالف ہیں۔

پاکستانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایرانی وزیر خارجہ کیخلاف امریکی پابندیوں کے رد عمل میں کہا کہ پاکستان کا موقف اس حوالے سے بالکل واضح ہے اور سفارتی طریقوں سے اختلافات کو حل کرنا ناگزیر ہے۔وینزویلا کے وزیر خارجہ خورخہ آریزا ایرانی وزیر خارجہ کیخلاف امریکی پابندیوں کے رد عمل میں کہا کہ امریکہ اس خام خیالی میں ہے کہ وہ ظریف کیخلاف پابندیاں لگانے سے اس کی آواز کو دبا سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …