پیر , 16 دسمبر 2019

امریکی حکومت خاشقجی قتل میں ملوث سعودی حکام کے خلاف پابندیاں وضع کرنے کا اعلان کرے۔امریکی سینیٹرز

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)دوامریکی سینیٹروں نے سعودی حکومت کے مخالف صحافی کے قتل میں ملوث ہونے کی بنا پر سعودی عرب کے خلاف تادیبی اقدامات کا بل پیش کردیا ہے۔امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم اور کرس کونز نے سینیٹ میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث سعودی حکام کے خلاف پابندیاں وضع کرنے کا اعلان کرے۔

مذکورہ سینیٹروں نے بل میں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی صورتحال بارے میں ایک رپورٹ تیار کریں جس میں صحافیوں کے ساتھ سعودی عرب کے طرز سلوک، مذہی آزادیوں اور آزادی نسواں جیسے معاملات کا جائزہ لیا گیا ہو۔قابل ذکر ہے کہ سعودی ولی عہد بن سلمان کے ایجنٹوں کے ہاتھوں جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے حکومت امریکہ اور امریکی قانون سازوں کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان کیلئے ایران گیس منصوبے کی جلد تکمیل ناگزیر

ایران پاکستان فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمن نے تہران چیمبرآف …