ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیراعظم عمران خان 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے اور انہیں ایک سالہ کارکردگی پر اعتماد میں لیں گے۔وزیر اعظم آفس نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے ایک سال کے دوران حاصل ہونے والی 5 بڑی کامیابیوں کی رپورٹ 9 اگست تک طلب کرلی ہے۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان تمام وزارتوں کی ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

وفاقی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ باضابطہ طور پر جاری بھی کی جائے گی، جبکہ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مختلف تقریبات بھی ہوں گی۔صوبائی حکومتوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ایک سالہ کارکردگی کی تفصیلی رپورٹس جار کریں۔بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے اور ایک سالہ کارکردگی سے متعلق قوم کو آگاہ کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …