بدھ , 24 اپریل 2024

نجم سیٹھی کو ‘توہین آمیز’ ریمارکس پر عدالت کا نوٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اینکر پرسن نجم سیٹھی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیے جانے پر دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اینکر پرسن کے خلاف نوٹس جاری کردیا۔عمران خان نے ان کی نجی زندگی میں ‘مداخلت’ کرنے پر نجم سیٹھی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج باسط علیم نے وزیر اعظم کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نجم سیٹھی کو 9 اگست کا نوٹس جاری کردیا۔

تاہم جج نے عمران خان کے وکیل کی جانب سے نجی چینل پر نجم سیٹھی کو پروگرام ‘نجم سیٹھی شو’ کرنے سے روکنے کی درخواست کو مسترد کردیا اور کہا کہ یہ معاملہ دوسرے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی وڑائچ کے سامنے اٹھایا جائے۔اپنی درخواست میں عمران خان نے کہنا تھا کہ ‘نجم سیٹھی کے 28 مارچ کو نشر ہونے والے پروگرام میں انہوں نے عوام کی نظر میں عمران خان کو بدنام کرنے کے لیے ان کے اہلخانہ اور نجی زندگی کے بارے کھلے عام الزامات لگائے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …