جمعہ , 19 اپریل 2024

سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ؛حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس میں ہوگی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کابینہ میں توسیع کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا،کابینہ میں چار صوبائی وزیر اور دو مشیرحلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس میں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ میں توسیع کا اصولی فیصلہ کیاگیا،کابینہ میں چار صوبائی وزیر اور دو مشیرحلف اٹھائیں گے،گورنر سندھ عمران اسماعیل ارکان سے حلف لیں گے،کابینہ میں چار صوبائی وزیر اور دو مشیرحلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس میں ہوگی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ حلف برداری تقریب آج دو بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی، سندھ کابینہ میں سید ناصر حسین شاہ اور عبدالباری پتافی کو دوبارہ شامل کرنے کا امکان ہے،اکرام اللہ دہاریجو،سہیل انور سیال کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کے فیصلے پر غور کیا جائے گا،دو مشیر شامل کئےجائیں گے ، جن میں نثار احمد کھوڑو اور سردار بنگل خان مہر متوقع امیدواروں میں شامل ہیں، علاوہ ازیں سندھ کابینہ میں شامل ارکان کےمحکموں میں بھی ردو بدل کا امکان ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …