ہفتہ , 20 اپریل 2024

خطرناک عزائم لئے بھارت بڑی تیاری کرنے لگا

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) خطرناک عزائم لئے بھارت بڑی تیاری کرنے لگا،مقبوضہ وادی میں 38ہزار فوج تعینات کرنے کے بعد سیاحوں،یاتریوں اور غیرکشمیری طلبا ءکو نکل جانے کا حکم دے دیا۔مقبوضہ وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوئی38ہزارفوجی درندوں کا اضافہ ہوگیا،سیاحوں اور یاتریوں کونکل جانے کا حکم دے دیا،بڑی خونریزی کےخطرات منڈلانے لگے ۔مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے،کٹھ پتلی انتظامیہ کے حکم پر ہندو یاتری، سیاح اورغیرکشمیری طلبا واپس لوٹنے لگے ۔حریت رہنماؤں اورسیاسی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ،حریت رہنما سید علی گیلانی نے خطرہ بھانپ لیا۔

انہوں نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی تاریخ کا بڑا قتل عام کرنے والا ہے،تمام مسلمان ہماری مدد کیلئے آگے بڑھیں،ہم سب مرگئے اور آپ خاموش رہے تو اللہ کو جواب دینا ہوگا۔سابق کٹھ پتلی وزیراعلی محبوبہ مفتی بھی مودی سرکار پر پھٹ پڑیں ،سابق کٹھ پتلی وزیرِاعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی ٹوئٹ میں تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھاکہ موجودہ صورت حال میں فوج اور ايئر فورس کو الرٹ کرنے کا مطلب کیا ہے؟ سوال کئی ہیں لیکن جواب ایک نہیں کوئی انتظامی ذمہ دار صورتحال پر جواب دینے سے قاصر ہے۔بھارت کی معروف صحافی برکھا دت نے صورت حال کو بحرانی قرار دیا اورکہا کہ ‘افسوس فیصلہ جو بھی ہو ،سرکولرز کا سیلاب، معطل پروازیں اوربڑے پیمانے پر انخلا یہ تمام چیزیں کسی تیاری کا نہیں بلکہ بحران کا پتا دیتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …