جمعرات , 25 اپریل 2024

جرمنی میں 1.11 ارب ڈالر مالیت کی کوکین پکڑی گئی

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں مال بردار بحری جہاز کے ایک کنٹینر سے 5 ٹن وزنی کوکین پکڑی گئی ہے جس کی مالیت 1.11 ارب ڈالر بنتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی کے ساحلی شہر ہمبرگ میں جرمنی کی تاریخ کی کوکین کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے۔ اعلیٰ قسم کی کوکین کے 4 ہزار 200 پیکٹس کو 211 سیاہ رنگ کے اسپورٹ بیگز میں چھپایا گیا تھا۔

ضبط کی گئی کوکین کا وزن مجموعی طور پر 5 ٹن کے برابر ہے جب کہ اس کی مالیت 1.11 ارب ڈالر ہے اور یہ جرمنی میں پکڑی گئی کوکین کی اب تک کی سب سے بڑی کھیپ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …