جمعرات , 18 اپریل 2024

روسی سرحد کے قریب امریکی جاسوس طیارے کی پرواز

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکہ کے جاسوس طیارے نے روسی سرحد کے قریب پرواز کی ہے۔اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے جاسوس طیارے روسی وزارت دفاع کے انتباہ کے باوجود روس کی سرحد کے قریب جاسوسی میں مشغول ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کے جاسوس طیارے ” لاکہیڈ ای پی ۔ 3 ای اورین ” نے کریمیا میں روسی سرحد کے قریب پرواز کی۔ امریکی جاسوس طیارے نے یونانی جزیرہ کرٹ سے اڑان بھری تھی۔

واضح رہے کہ ان دنوں امریکہ اور روس کے مابین کشیدگی بڑھ گئی ہے اور امریکا نے سرد جنگ کے زمانے میں روس سے کیے گئے ہتھیاروں کی بندش کے معاہدے سے دست برداری کا اعلان کر دیا جس کے بعد خطے میں جدید اور خطرناک اسلحے کی نئی دوڑ کے آغاز کے امکانات قوی ہوگئے۔

امریکا کی جانب سے روس کے ساتھ 1987میں کیے گئے معاہدے ’ انٹرمیڈیٹ نیوکلئیر فورسز ٹریٹی‘ INFسے دست برداری کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا گیا ہے، چھ ماہ قبل امریکا نے اس معاہدے کو معطل کرکے معاہدے سے مکمل طور پر انخلا کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …