بدھ , 24 اپریل 2024

دنیا بھر میں لاکھوں افراد ایک بار پھر فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس سے متاثر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہونے سے مختلف فیچرز کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہوا۔شام 6 بجے کے بعد سے مختلف ممالک میں صارفین کو اکاؤنٹس میں لاگ ان ہونے، پوسٹ کرنے یا شیئرنگ کرنے میں مسائل کا سامنا رہا۔

ویب سائٹس کی ٹریکنگ کرنے والی سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق دنیا کے مختلف حصوں میں فیس بک کی سروس متاثر ہوئی ہے، پہلے تو لوگ کچھ پوسٹ نہیں کرپارہے تھے، بعد میں فیس بک سائٹ مکمل طور پر غائب ہوگئی اور سروس ایرر آنا شروع ہوگیا۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق 36 فیصد صارفین نے تصاویر پوسٹ کرنے میں مشکلات کا ذکر کیا جبکہ 35 فیصد کے لیے فیس بک مکمل طور پر کریش کرگئی۔اسی طرح 59 فیصد نے نیوز فیڈ میں مختلف مسائل کا ذکر کیا جبکہ 25 فیصد نے مواد پوسٹ کرنے میں مشکل کے بارے میں بتایا۔فیس بک کی جانب سے فی الحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …