جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی؛مقبوضہ کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کو نکلنے کا حکم

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیر میں بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی میں اضافہ، برطانیہ ، آسٹریلیا اورجرمنی نے اپنے شہریوں کو جموں اینڈ کشمیر میں سیر و تفریح کی غرض سے جانے سے روک دیا۔ بھارتی حکومت کیجانب سے مقبوضہ کشمیر کیلئے نئی پالیسی کے بعد فوج میں اضافہ، برطانیہ ، جرمنی اور آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو کشمیر میں سفر کرنے سے روک دیا ہے، جموں اینڈ کشمیر میں دہشت گردی کا واقع پیش آنے کے خدشہ کے باعث ٹورسٹ کو سفر کرنے سے روکا گیا ہے، تینوں ممالک نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کو ٹور گائیڈر سے بھی رابطہ رکھنے سے بھی منع کیا ہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ کشمیر میں موجود شہریوں کو فوری طور پر کشمیر سے نکل جانے کا بھی کہا گیا ہے، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں موجود شہری حالات بہتر ہونے تک کشمیر کاسفر مت کریں، دوسری جانب جموں کشمیر ہیومن رائٹس مومنٹ برطانیہ نے کشمیر میں بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری کو انسانیت کے حقوق کی خلاف ورزی پر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …