بدھ , 24 اپریل 2024

کنیسٹ کے انتخابات سے قبل غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ چھڑسکتی ہے؛نیتن یاھو کو خدشہ لاحق

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے عبرانی اخبارا نے کہا ہےکہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوکو خدشہ ہے کہ آئندہ ماہ ستمبر میں ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات سے قبل غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ چھڑسکتی ہے۔عبرانی اخبار’ہارٹز’ کے نامہ نگار عاموس ھارئیل نے بتایا ہے کہ نیتن یاھو اس وقت غزہ کی پٹی کی سرحدی صورت حال سے پریشان ہیں۔ انہیں خدشہ ہے کہ روزانہ کی فائرنگ کے واقعات جنگ تک لے جاسکتے ہیں۔ اگر غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے ساتھ جنگ ہوئی تو اس کے نتیجے میں انہیں انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

عبرانی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو آوی گیڈور لائبرمین کی جماعت ‘اسرائیل بیتنا’ کے سوا دیگر مذہبی جماعتوں سے سیاسی اتحاد کے لیے سرگرم ہیں مگر انہیں ساتھ ہی یہ خدشہ بھی ہے کہ غزہ میں جنگ چھڑی تو اس کے نتیجے میں ان کی کنیسٹ کے انتخابات میں کامیابی کے امکانات دائو پرلگ سکتے ہیں۔ غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ نیتن یاھو کی عوامی مقبولیت کو متاثر کرسکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …