منگل , 23 اپریل 2024

یمنی ڈرونز نے سعودیہ کے تین ایئر پورٹس ” ملک خالد ، ابہا اور نجران ” کو نشانہ بنایا ہے؛ترجمان یمنی فوج

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فورسزکے ڈرونز نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودیہ کے تین ایئر پورٹس ” ملک خالد ، ابہا اور نجران ” کو نشانہ بنایا ہے۔یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج کے قاصف 2 کے ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے تین ایئر پورٹس پر حملہ کرکے وہاں فوجی ساز و سامان کو تباہ کردیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ نجران میں سعودی عرب کے ڈرون طیاروں کے آشیانے کو جبکہ ملک خآلد اور ابہا ایئرپورٹس پر بھی حساس جگہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …