جمعرات , 4 مارچ 2021

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بے گھر لوگوں کا حکومت کے خلاف احتجاج

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بے گھر لوگوں نے وزارت صحت و رفاہ کی عمارت کے باہر کیمپ لگا کر حکومت کی جانب سے ان کی معاشی حالت پر توجہ نہ دئے جانے پر احتجاج کیا ہے۔میڈرڈ میں بے گھر لوگوں نے اپنے کیمپوں پر ایسے بینرز نصب کررکھے تھے جن پر نعرے درج تھے کہ ہر شخص کو مکان اور چھت ملنی چاہئے۔ میڈرڈ کے میئر خوزہ لوئیس المیڈا نے جن کا تعلق قدامت پسند پیپلز پارٹی سے ہے بے گھر افراد کے اس احتجاج پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سے پبلک مقامات کو غیر قانونی طریقے سے نہیں گھیرا جاسکتا اور نہ ہی اس طرح حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہئے۔

میڈریڈ کے ڈپٹی میئر بوگونا والیسیاس نے بھی دعوی کیا ہے کہ جن لوگوں نے اجتماع کیا ہے ان میں صرف بارہ افراد ایسے ہیں جن کے پاس سرچھپانے کے لئے گھر نہیں ہے جبکہ باقی لوگ سماجی کارکن ہیں جو اپنی بات حکومت تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ اسپین کی وزارت صحت و رفاہ کے مطابق اسپین میں تینتیس ہزار لوگ ایسے ہیں جن کے پاس رہنے کے لئے گھر نہیں ہے۔ دوہزار آٹھ سے دوہزار تیرہ تک یورپ میں آنے والے اقتصادی بحران سے اسپین ابھی تک باہر نہیں نکل سکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرریحان اعظمی انتقال کرگئے

عالمی شہرت یافتہ شاعرِ اہلِ بیت ڈاکٹر ریحان اعظمی کا رضائے الہٰی سے کراچی میں …