بدھ , 24 اپریل 2024

آئی این ایف کا خاتمہ عالمی برادری کے حق میں نہیں ہوگا;میخائل گورباچف

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سویت یونین کے آخری رہنما میخائل گورباچف نے آئی این ایف معاہدے سے امریکا کی علیحدگی پر تنقید کی اور کہا ہے کہ واشنگٹن کے اس اقدام سے ہتھیاروں کی نئی دوڑ کا آغاز اور دنیا میں بدامنی کا دور شروع ہوجائے گا۔میخائل گورباچف نے روسی نیوز ایجنسی انٹرفیکس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی این ایف کے بارے میں واشنگٹن نے جو سخت موقف اپنایا ہے اس سے امریکا ایک المئے سے قریب ہوتا جا رہا ہے۔ سابق سویت یونین کے آخری رہنما گورباچف نے جنھوں نے آئی این ایف معاہدے پر دستخط کئے تھے کہا کہ آئی این ایف کا خاتمہ عالمی برادری کے حق میں نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیئو نے جمعے کو آئی این ایف کے خاتمے کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا تھا۔ روسی وزارت خارجہ نے امریکا کے اس اقدام کو ایک بڑی غلطی قراردیا – ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے بھی امریکا سے کہا ہے کہ وہ اقتصادی دہشت گردی کا ارتکاب اور بین الاقوامی معاہدوں سے نکلنے کے بجائے دنیا کے نئے حقا‍ ئق کا ادارک کرے۔ ٹرمپ انتظامیہ اب تک متعدد دوطرفہ ، چندجانبہ اور عالمی معاہدوں سے باہر نکل چکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …