ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکہ سمیت تمام دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی راہ، استقامت و مزاحمت ہے؛بریگیڈیئر حسین اشتری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی پولیس فورس کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں۔ذرائع کے مطابق ایران کی پولیس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر حسین اشتری نے تہران میں ملک بھر کے خصوصی یونٹوں کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف عالمی استکبار کی دائمی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اقتدار اعلی کے لئے فوجی، اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی شعبوں میں مقتدر ہونا ضروری ہےانھوں نے بصیرت و آمادگی کو دشمنوں کے مقابلے میں استقامت کی بنیاد قرار دیا اور کہا کہ امریکہ سمیت تمام دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی راہ، استقامت و مزاحمت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اکتیس اگست دو ہزار سولہ کو ملک کے مختلف دفاعی حکام و عہدیداروں سے اپنے خطاب میں تاکید کے ساتھ فرمایا کہ منھ زور اور تسلط پسند طاقتوں کے ایسے دور میں کہ جس میں اخلاق، وجدان اور انسانیت کی بنیاد کمزور ہوتی جا رہی ہے نیز دیگر ملکوں پر جارحیت اور بے گناہ انسانوں کے قتل عام میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی جاتی، ملک کی دفاعی صنعتوں کی توسیع و ترقی، ایک فطری امر ہے اس لئے کہ یہ طاقتیں جب تک ایران کی قوت و توانائی کا احساس نہیں کریں گی تب تک ملک کی سلامتی کا تحفظ نہیں ہو سکے گا۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …