منگل , 23 اپریل 2024

ایلہان عمر کے مقبوضہ علاقوں میں سفر؛صہیونی گروپ کی مخالفت

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)صہیونی گروپ نے اسرائیلی عدالت میں ایلھان عمر کے دورے کو منسوخ کرنے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔فلسطین کرانیکل» کے مطابق ” شوراٹ ھاڈین” نامی گروپ نے بائیکاٹ کے عنوان سے مہم شروع کیا ہے اور ایلہان عمر کے دورہ اسرائیل کو منسوخ کرنا چاہتا ہے۔

رکن کانگریس ایلھان عمر اور رشیدہ طلیب نے گذشتہ مہینے کو اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے مہینے کو اسرائیل اور مقبوضہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ اسرائیل کے امریکہ میں سفیر نے کہا تھا کہ ایلهان عمر اور رشیده طلیب کو ویزا جاری کیا جارہا ہے۔

ران ڈرمر کا کہنا تھا: امریکہ اور کانگریس کے احترام میں مسلمان اراکین کانگریس کو ویزا جاری کیا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ ان دونوں نمایندوں کو مقبوضہ علاقوں کے دورے سے نہیں روکا جائے گا۔ان دونوں رکن کانگریس کا ویزا اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کی رضامندی سے ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔/

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …