جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ طاقت کے اظہار اور سرکشی کے بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے؛روس

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ دنیا کے مختلف علاقوں میں درمیانہ فاصلے اور مختصر فاصلے تک مارکرنے والے اپنے میزائلوں کو نصب کرنا بند کر دے۔روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکا کو خبردار کیا ہے طاقت کے اظہار اور سرکشی کے بجائے وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور درمیانہ و مختصر فاصلے تک مارکرنے والے میزائلوں کی پروڈکشن لائن دوبارہ شروع نہ کرے-

امریکا کے ذریعے درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی پروڈکشن لائن دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کے بعد روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم واشنگٹن کے نئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے جامع اقدامات عمل میں لائیں گے۔

انہوں نے آئی این ایف کے بارے میں امریکا کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کے لئے روس کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا اپنے میزائل ایشیا میں نصب کرے گا تو روس بھی ایسا ہی کرے گا-انہوں نے کہا کہ آئی این ایف کے خاتمے سے اسلحے کی نئی دوڑ شروع ہو جائے گی-

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …