ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیل کا ایئر ڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم کینسر کی بیماری کا باعث بن رہا ہے؛اسرائیلی ذرائع ابلاغ

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کا ایئر ڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم کینسر کی بیماری کا باعث بن رہا ہے۔صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل تیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اب تک تیس اسرائیلی فوجی جن میں زیادہ تر آئرن ڈوم میں تعینات تھے، کینسر کی بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں-

اس سے پہلے بھی صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ اسرائیل کا ایئر ڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم فلسطینی گروہوں کے میزائل اور راکٹوں کے حملوں کے مقابلے میں ناکارہ ثابت ہو چکا ہے-واضح رہے کہ ماضی میں فلسطینی گروہوں کے جوابی حملوں کے دوران آئرن ڈوم فلسطینی گروہوں کے میزائل اور راکٹوں کو فضا میں تباہ کرنے میں ناکام رہا ہے-

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …