جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکا اور کئی دیگر مغربی ممالک ماسکو میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ملوث ہیں، روس

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے کہا ہے کہ امریکا اور کئی دیگر مغربی ممالک ماسکو میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ملوث ہیں۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکا اور کئی دیگر یورپی ملکوں کے روس کے داخلی معاملات میں مداخلت پسندانہ اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور کئی دیگر یورپی ملکوں کی کوشش تھی کہ وہ ماسکو میں ہوئے احتجاجی مظاہروں کا دائرہ روس کے دیگر شہروں تک پھیلائیں-

انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں ماسکو میں امریکی اور کئی یورپی ملکوں کے سفارتخانوں نے اپنے ذرائع ابلاغ کی مدد سے ماسکو میں ہوئے قانونی احتجاجی مظاہروں کو پرتشدد بنانے کی کوشش کی-روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے کہا کہ ماسکو میں امریکی سفارتخانہ ہفتے کو مسلسل روسی شہریوں کو پیغام دے رہا تھا کہ وہ ان مظاہروں میں شامل ہوں-

ماریا زاخارووا نے کہا کہ سفارتی اقدامات کے ذریعے امریکا اور یورپی ملکوں کے اعلی حکام سے کہیں گے کہ وہ روس کے داخلی معاملات میں مداخلت جتنی جلدی ہو سکے بند کر دیں-پچھلے دنوں ماسکو کے مظاہروں میں روسی پولیس نے آشوب بپا کرنے کے جرم میں چھے سو سے زائد افراد کو حراست میں لے کر عدالتی حکام کے سپرد کر دیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …