ہفتہ , 20 اپریل 2024

الشیخ حمدان کی وفات سے فلسطینی قوم عظیم رہنما سے محروم ہو گئی:خالد مشعل

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ احمد نمر حمدان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الشیخ حمدان کی وفات سے فلسطینی قوم ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگئی۔ خالد مشعل نے الشیخ نمرحمدان کے غزہ میں موجود خاندان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور الشیخ حمدان کی وفات پر گیرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ الشیخ نمر حمدان سوموار کے روز طویل علالت کے بعد 81 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ خالد مشعل نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ الشیخ حمدان کی وفات نے فلسطین میں مخلص قیادت کا ایک بڑا خلا پیدا کیا ہے جو برسوں پرنہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ الشیخ نمر حمدان صرف ایک عالم دین ہی نہیں بلکہ میدان جنگ کے ایک بہادر اور نہ ڈر سپاہی، تحریک آزادی فلسطین کے ایک مخلص کارکن اور فلسطینی قوم کے لیے ہمدری اور اخلاص کا جذبہ رکھنے والے بے لوث رہ نما تھے۔ ان کی دینی، دعوتی، تحریکی اور جہادری خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ خالد مشعل نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ الشیخ نمر حمدان کا انجام شہداء ، علماء اور صدیقین کے ساتھ ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …