جمعہ , 19 اپریل 2024

عیساویہ کے باشندوں کی استقامت مذموم صہیونی عزائم ناکام بنا دےگی:عطا اللہ حنا

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین میں رومن آرتھوڈوکس عیسائی چرچ کے پادری بشپ عطا اللہ حنا نے بیت المقدس کے علاقے عیساویہ کے فلسطینی باشندوں کے صہیونی ریاست کے خلاف جذبہ استقامت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عیساویہ کے فلسطینی باشندوں کی استقامت اور صبرو استقلال صہیونی ریاست کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دے گی۔

ایک بیان میں بشپ عطا اللہ حنا کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام عیساویہ کے فلسطینی باشندوں کو ان کے گھروں سے نکال باہر کرنا اور وہاں کے باسیوں کی قوم روح کو قتل کرنا چاہتےہیں مگر غاصب صہیونی دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

عیسائی مذہبی رہ نما نے عیساویہ کا دورہ کیا اوراسرائیلی ریاست کے جبر کے شکار فلسطینیوں سے ملاقات میں انہیں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ بشپ عطا اللہ حنا کا کہنا تھا کہ بیت المقدس فلسطینی قوم کا شہر ہے جس پرغاصبوں کا کوئی تعلق نہیں۔ القدس کے باشندے اپنےجذبہ استقامت سے صہیونی دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے حال ہی میں فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر کے علاقے عیساویہ میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو وہاں سے بے دخل کرنے کےلیے وحشیانہ کریک ڈائون شروع کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …