بدھ , 24 اپریل 2024

ہانگ کانگ:مظاہرین آگ کیساتھ کھیلنے سے اجتناب کریں: چین کی وارننگ

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ہانگ کانگ میں مظاہرے کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ’’آگ سے کھیلنے سے اجتناب کریں‘‘۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں نو ہفتوں سے مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین اور پولیس اہلکاروں میں جھڑپوں کے بعد پولیس نے قریب 200 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

بیجنگ کے ہانگ کانگ سے متعلق امور کے ترجمان یانگ گوآنگ نے مظاہرین کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ’آگ سے کھیلنے سے اجتناب کریں‘۔ انہوں نے بظاہر امریکا کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے پس منظر میں رہتے ہوئے مظاہرین کی حمایت کرنے والوں کو بھی نتائج سے خبردار کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مظاہرے کرنے والے صورتحال کو خطرناک سطح پر لے جا رہے ہیں۔ ہمارے اٹوٹ انگ کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اس کے لیے ہم کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ ہم پیپلز لبریشن آرمی کو ہانگ کانگ نہیں بھیجیں گے تاہم اس کے علاوہ بھی ہمارے پاس بہت سارے آپشن موجود ہیں جو آرمی سے بھی بڑے ہیں۔یاد رہے کہ آزادی سے قبل ہانگ کانگ برطانیہ کے زیر انتظام تھا جس کے بارے میں چین اب مؤقف رکھتا ہے کہ ہانگ کانگ ہمارا اٹوٹ انگ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …