جمعرات , 25 اپریل 2024

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر طلب کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدام کے بعد پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر طلب کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں اہم وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئرچیف، نیول چیف سمیت ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر شرکت کریں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غورکیا جائے گا، اس سے قبل اتوار کے روز وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا ۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ بھارت کی جانب سے شہری آبادی پر کلسٹر بموں کا استعمال پاکستان کو اشتعال دلانے کی سازش ہے تاہم کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں پاکستان منہ توڑ جواب دے گا، پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …