جمعہ , 21 فروری 2020

وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے بھارت کی مکاری کا پردہ فاش کر دیا: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے، ہر صاحب ضمیر بھارتی بھی مودی سرکار کے گھناؤنے اقدام پر شرمندہ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پوری قوم کی آواز ہے، وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے، انہوں نے دنیا کے سامنے بھارت کی مکاری کا پردہ فاش کر دیا، بھارت کا تعصب دنیا کے سامنے ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پی ایس ایل میچز: کراچی کے شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری

کراچی ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل فائیو کے میچوں کے لیے ٹریفک پلان جاری …