جمعرات , 25 اپریل 2024

مفتاح اسمٰعیل 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسمٰعیل کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ایل این جی کیس میں ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے مفتاح اسمٰعیل اور پی ایس او کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) شیخ عمران الحق کو احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر محمود کے روبرو پیش کیا۔نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ مفتاح اسمٰعیل سے تفتیش کے لیے ان کا 15 روزہ ریمانڈ دیا جائے۔

مفتاح اسمٰعیل کے وکیل کے کہا کہ نیب نے 30 مئی کو ہائی کورٹ میں سابق وزیر خزانہ کو گرفتار نہ کرنے کا بیان دیا تاہم اب سیاسی انتقام کے لیے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔عدالت نے سابق وزیر خزانہ کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

مفتاح اسمٰعیل کے ساتھ پی ایس او کے سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق کے بھی 15 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تاہم احتساب عدالت نے ان کا بھی 11 روزہ ریمانڈ منظور کیا۔ریمانڈ دیئے جانے کے بعد نیب کی ٹیم دونوں ملزمان کو لے کر عدالت سے روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں مفتاح اسمٰعیل کی ایل این جی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے کے بعد نیب نے انہیں عدالت سے گرفتار کر لیا تھا۔ایل این جی کیس میں نیب نے سابق وزیر اعظم و لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …