جمعہ , 19 اپریل 2024

کیا یہ واقعی حقیقت ہے کہ سونے سے قبل چائے پینا نیند اڑا سکتا ہے؟

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)ایسا اکثر کہا جاتا ہے کہ سونے سے قبل چائے یا کافی پی لینا نیند اڑا دیتا ہے مگر کیا یہ واقعی حقیقت ہے؟تو اس کا جواب اب طبی ماہرین نے ڈھونڈ لیا ہے۔فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی، ہارورڈ یونیورسٹی، ایموری یونیورسٹی اور مسیپسی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں دیکھا گیا کہ کافی یا چائے نیند کو اڑاتے ہیں یا نہیں۔اور انہوں نے دریافت کیا کہ کافی یا چائے سے نیند پر کوئی اثر نہیں پڑتا بلکہ سونے سے 4 گھنٹے پہلے نکوٹین کا استعمال نیند کو اڑانے کا باعث بن سکتا ہے، کیفین نہیں۔

نکوٹین سیگریٹ میں پایا جاتا ہے جو بے خوابی کا باعث بن سکتا ہے خصوصاً اگر تمباکو نوشی سونے سے قبل کی جائے۔اس کے مقابلے میں کافی یا چائے سے نیند پر کوئی نمایاں اثر مرتب نہیں ہوتا۔اس تحقیق کے دوران 14 سال تک 785 افراد کا جائزہ لیا گیا جو بے خوابی اور نیند سے متعلق دیگر عوارض کا شکار تھے۔

ہر شخص کی نیند پر نظر رکھنے کے لیے سنسر ٹریکر دیا گیا اور یہ بھی کہا گیا کہ وہ سونے سے پہلے جو محسوس کرتے ہیں، کھاتے، پیتے یا سیگریٹ نوشی کرتے ہیں، ان کو بھی لکھ لیں۔نتائج سے معلوم ہوا کہ الکحل اور نکوٹین بے خوابی کا شکار بناتے ہیں اور نکوٹین سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔سونے سے کچھ پہلے تمباکو نوشی کرنے والے اس عادت سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں اوسطاً 43 منٹ کم سوتے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …