ہفتہ , 20 اپریل 2024

ترکی میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے آئندہ مقامی انتخابات سے قبل حکومت کی ساکھ متاثر کرنے والے سوشل میڈیا نیٹ ورکس کو بند کرنے کی دھمکی کے بعد، ترکی کی ایک عدالت نے وزارت داخلہ کے حکم پر سوشل میڈیا کے1136 اکاؤنٹ بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ان میں ویب سائٹس، ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام، یو ٹیوب اور پنٹریسٹ اکاؤنٹ شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میڈیا سائٹس پر رجب طیب اردگان سے متعلق ایسی آڈیو ریکارڈنگ شائع کی گئیں جن سے مبینہ طور پر ان کی کرپشن کے اشارے ملتے ہیں۔ اس اقدام کی مذمت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ بند ہونے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کردوں اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر اردگان کے قریبی معاونین کی طرف سے کرپشن، اقربا پروری اور رقوم کی خرد برد کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹس بھی شائع کی جا رہی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …