جمعہ , 19 اپریل 2024

تیونس کی 21 سالہ رقاصہ و گلوکارہ نرمین صفر کا صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان

تیونسیا(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی افریقی ملک تیونس کی 21 سالہ رقاصہ نے صدارتی انتخابات لڑنے اور متنازع انتخابی منشور کا اعلان کرکے تہلکہ مچا دیا۔تیونس کی 21 سالہ ڈانسر و گلوکارہ نرمین صفر نے رواں برس 15 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے دعویٰ کیا ہے کہ ا نہیں 35 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز کی حمایت حاصل ہے جو کہ مطلوب ووٹرز کی حمایت سے دگنی تعداد ہے ۔

رقاصہ نے اعلان کیا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئیں تو وہ ملک بھر میں حجاب سمیت خواتین کے چہرے ڈھانپنے پر پابندی عائد کردیں گی اور مسلم خواتین کو روایتی تیونس لباس پہننے کے لیے آمادہ کریں گی۔وہ ان مرد حضرات پر جرمانہ عائد کرنے کا قانون بنائیں گی جو کسی لڑکی سے شادی کا وعدہ کرکے مکر جائیں گے ۔نرمین صفر کے مطابق وہ جائداد کے حقوق سے متعلق نئے بل میں خواتین کو ملکیت کا دو تہائی اور مرد حضرات کو تین فیصد حصہ دینے کی تجویز دیں گی۔نرمین صفر کے مطابق وہ جلد ہی اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گی۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …