بدھ , 24 اپریل 2024

ملائیشیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے؛وزیراعظم مہاتیر محمد

کوالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ ملائیشیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔مقبوضہ کشمیر پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے واضح پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے تنازعے کے تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے، تنازع کتنا ہی پرانا کیوں نا ہو بات چیت سے حل ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بھارت کے خلاف دنیا بھر سے آوازیں اٹھنے لگیں۔ بین الاقوامی ادارہ برائے انسانی حقوق نے مقبوضہ کشمیر میں بندشوں پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ ترجمان یو این ایچ آر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث اندر کی صورتحال واضح نہیں ہو رہی، اس ماحول میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوگا۔

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کے دفتر سے بیان جاری ہوا ہے کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے متعلق بھارت نے امریکا سے کوئی مشاورت نہیں کی۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے ایک انٹریو میں کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور حفاظت کیلئے پاکستان اور چین مل کر چلیں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا کہ ایران پاک بھارت کشیدگی اور کشمیر کے معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …