جمعہ , 19 اپریل 2024

مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے اور ہم آخری نکات پر بات چیت کر رہے ہیں: طالبان

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے عندیہ دیا ہے کہ کچھ ہی روز میں افغان امن عمل کے حوالے سے امریکہ سے امن معاہدے پر دستخط ہونے کے امکانات ہیں ۔تفصیلات کے مطابق دوحہ میں انٹرویو کے دوران طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین میں سہیل شاہین نے کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے اور ہم آخری نکات پر بات چیت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ کچھ دنوں میں وہ نکات بھی حل ہو جائیں گے ، یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ تمام نکات حل ہو جائیں گے لیکن امید ہے جن نکات پر بات چیت ہو رہی ہے اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں طالبان کے ترجمان نے کہا کہ چونکہ مذاکرات ہو رہے ہیں اس لیے وہ نہیں بتا سکتے لیکن وہ اتنا بتا سکتے ہیں کہ ’تمام نکات ٹائم لائن اور عمل درآمد کے بارے میں ہیں۔

طالبان سے متعلق افغان شہریوں بالخصوص عورتوں کے خدشات کے حوالے سے طالبان ترجمان نے کہا کہ طالبان عورتوں کے بنیادی حقوق جن میں تعلیم کا حق، ملازمت کا حق اور تجارت کا حق دیں گے , امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے انھوں نے کہ وہ آزادانہ طور پر امریکہ سے مذاکرات کر رہے ہیں لیکن مذاکرات میں دوسرے ممالک کے کردار کی قدر کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …