بدھ , 24 اپریل 2024

ایران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیاں بھی ناکام ہوچکی ہیں:پروفیسر امریکی یونیورسٹی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی یونیورسٹی سانفرانسیسکو کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ امریکہ کی ایران کے خلاف پالیسیاں شکست اور ناکامی سے دوچار ہوگئی ہیں اور خلیج فارس میں امریکی عسکری اتحاد کی تشکیل کا منصوبہ بھی ناکام ہوجائےگا کیونکہ امریکی عسکری اتحاد کا مستقبل تاریک ہے۔ ایران پر امریکی صدر ٹرمپ کے اقتصادی دباؤ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے رابرٹ اسمیت نے کہا کہ ایران کے بارے میں امریکی حکومت کے اندر شدید اختلاف پایا جاتا ہے اور اسی اختلاف کی وجہ سے ایران کے خلاف امریکی پالیسیاں شکست اور ناکامی سے دوچار ہوگئی ہیں۔ ایران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیاں بھی ناکام ہوچکی ہیں۔

رابرٹ اسمیت نے ایرانی وزير خارجہ پر امریکی پابندیوں کے بارے میں مہر نیوز کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی بات کررہا ہے اور دوسری طرف اس نے ایران کے وزیر خارجہ اور اعلی سفارتکار کے خلاف پابندیاں عائد کردیں ۔ امریکہ کے اس اقدام سے دنیا کو یہ پیغام پہنچ گیا کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں سچا نہیں بلکہ وہ ایران کو دھوکہ دینے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

رابرٹ اسمیت نے خلیج فارس میں امریکی اتحاد کے تشکیل کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس میں امریکی عسکری اتحاد تشکیل نہیں پائےگا اور تشکیل پاگیا تو اس کا مستقبل تاریک ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …