ہفتہ , 20 اپریل 2024

تہران، واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا، امریکی مندوب

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)جنیوا کی ترک اسلحہ کانفرنس میں امریکی نمائندے نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے امریکی صدر کی آمادگی کے دعوے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران، واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔رابرٹ ووڈ نے کہا ہے کہ بہت سے ایسے نکات ہیں کہ جن پر گفتگو کی ضرورت ہے لیکن اس کے لئے مذاکرات پر ایران کا آمادہ ہونا بھی ضروری ہے۔امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر اعلی عہدیدار، ایران کے ساتھ مذاکرات کا ایسی حالت میں مسلسل دم بھر رہے ہیں جب انھوں نے گذشتہ سال کئی برسوں کے مذاکرات کے بعد طے پانے والے ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کا اعلان کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے چھبیس جون کو ایران کی عدلیہ کے اعلی حکام سے اپنے خطاب میں فرمایاتھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق امریکی پیشکش کا مقصد ایرانی قوم کو نہتھا اور ایرانی قوم کی عظمت وشکوہ کے عناصر کا خاتمہ کرنا ہے آپ نے فرمایا تھا کہ امریکی آج ایرانی قوم کی عزت و وقار کے عناصر سے خائف ہو کر آگے بڑھنے میں خوف زدہ ہیں اس لئے وہ مذاکرات کے ذریعے ایرانی قوم کے اس حربے و ہتھیار اور ایران کی عظمت و شکوہ کے مختلف عناصر کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ایرانی قوم کو پھر جس مصیبت میں چاہیں مبتلا کر سکیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …