ہفتہ , 8 اگست 2020

وزیر دفاع امیر حاتمی کی موجودگی میں ایران کے جدید ترین ہتھیاروں کی رونمائی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی ماہرین کے تیار کردہ جدید ترین گائیڈنس سسٹم سے لیس یاسین اور بالابان نامی بم اور اسی طرح اپ گریڈ قائم نامی گائیڈڈ بم کی تہران میں رونمائی ہوئی۔تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی نظام میں اپنے ملک کے وقار اور اقتدر اعلی کے تحفظ کے ایک وسیلے کی حیثیت سے دفاعی طاقت کا تحفظ اور اس میں اضافہ، غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس مہم سے ہرگز غافل نہیں رہ سکتا۔

انھوں نے بالابان گائیڈڈ بم کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ گائیڈنس سسٹم اور پروں کو سمیٹنے کی صلاحیت کے ساتھ اس بم کو جدید طریقے سے تیار کیا گیا ہے تاکہ اس کی دور مار توانائی میں اضافہ کیا جا سکے۔انھوں نے یاسین بم کے بارے میں بھی بتایا کہ یہ گائیڈڈ بم پچاس کلو میٹر کی دوری سے چھوڑا جا سکتا ہے جو گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے اور یہ دونوں ہی بم اپنے اہداف کو صحیح طرح سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کو ہر طرح کے موسم میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بریگیڈیئر امیر حاتمی نے قائم اپ گریڈ بم کی بھی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس بم کو ہر قسم کے ڈرون طیاروں، جنگی طیاروں اور اور ہیلی کاپٹروں میں نصب کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے : اسد الدین اویسی

سری نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے …