جمعہ , 19 اپریل 2024

دنیا بھر سمیت تہران میں بھی ہندوستان کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی اجتماع

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مسلمانوں کے جاری قتل عام کے خلاف تہران میں ہندوستان کے سفارت خانے کے سامنے طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔تہران میں ہندوستان کے سفارت خانے کے سامنے کئے جانے والے احتجاج میں شامل طلبا نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مسلمانوں کے خلاف حکومت ہندوستان کے اقدامات کی مذت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔

یہ مظاہرہ ایرانی طلبا نے کیا جنھوں نے عالمی اداروں سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلمانوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔ہندوستان کی حکومت نے جموں و کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں فوجی تعینات کر رکھے ہیں اور گذشتہ تین عشروں کے دوران جموں و کشمیر دسیوں ہزار افراد کا قتل ہو چکا ہے۔

کشمیری عوام کشمیر کے مستقبل کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق ریفرنڈم کرائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ ہندوستان کی حکومت نے اس طرح کے کسی بھی اقدام پر ہمیشہ اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …