بدھ , 24 اپریل 2024

کیا آپ تلی ہوئی چیزیں کھانے کے یہ نقصانات جانتے ہیں؟

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو ہر موسم میں لوگ تلے ہوئے پکوان کھانے کے شوقین ہی نظر آتے ہیں، پھر چاہے بارش میں پکوڑیں ہوں، چائے کے ساتھ سموسے یا گرما گرم آلو کے چپس، یہ تمام ڈشز جنک فوڈ کھانے والے افراد کی پسندیدہ ہوتی ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بہت زیادہ تلے ہوئے کھانے دل کے امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ بہت حد تک بڑھا سکتے ہیں؟ایک نئی امریکی طبی تحقیق میں یہ انتباہ سامنے آیا کہ تلی ہوئی چیزیں کھانے سے امراض قلب کا خطرہ دو گنا حد تک بڑھ سکتا ہے۔

اس تحقیق کے مطابق وہ افراد جو جنک فوڈ جیسے برگر فرائز، تلے ہوئے پکوان اور پروسیس گوشت کھانے کے شوقین ہیں ان میں صحت مند غذا کھانے والے افراد کے مقابلے دل کے مسائل میں مبتلا ہونے کا امکان 50 فیصد تک زیادہ ہوتا ہے۔اس کے ساتھ ہی ان غذاؤں کو کھانے سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کے بعد ڈاکٹرز نے مشورہ دیا کہ لوگ تلی ہوئی چیزیں روزانہ کھانے سے گریز کریں اور ساتھ ہی تازہ سبزیاں، پھل اور گوشت کھانے کا مشورہ دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …