منگل , 23 اپریل 2024

منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کے داماد کو عدالت سے گرفتار کرلیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کے داماد کو عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ،رانا شہریار اپنے سسر سے ملاقات کیلئے عدالت پہنچا تھا۔رانا ثنا اللہ کے داماد کو ایلیٹ فورس گرفتار کر کے لے گئی۔ادھر اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کے کیس کی سماعت چوبیس اگست تک ملتوی کر دی،عدالت نے رانا ثنا اللہ کو چالان کی نقل فراہم کردی ہے۔

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت عدالت نے آئندہ سماعت پر سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کرنے اور دیگر ملزمان کو وکیل کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے رانا ثناءاللہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع کردی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …