جمعرات , 5 دسمبر 2019

کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی پر بھارت نے امریکا کو آگاہ نہیں کیا:ترجمان امریکہ محکمہ خارجہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرے،کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی پر بھارت نے امریکا کو آگاہ نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاک بھارت تناؤ خطرناک صورت حال ہے، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کرتے ہیں، مورگن اورٹیگس نے بھارت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرے،انہوں نے کہا کہ ہم خطےمیں امن واستحکام چاہتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر پاک بھارت مذاکرات کی حوصلہ افزائی کریں گے، اسی سلسلے میں فریقین سے رابطے میں ہیں، کشمیر پر امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی پر بھارت نے امریکا کو آگاہ نہیں کیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشیدہ صورت حال میں عالمی قوانین کو مدنظر رکھا جائے۔

دریں اثنا افغان امن عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل پر ہماری مذاکراتی ٹیم دوحہ میں ہے،افغان امن عمل پر وزیر اعظم عمران خان کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم عمران خان امن عمل میں ہماری مدد کررہے ہیں،ان کے ساتھ تعلق انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حلب میں ترکی کے فوجی قافلے پر کار بم حملہ، متعدد فوجی ہلاک اور زخمی

( شام) شامی میڈیا اور شام کی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس کے مطابق بدھ کی …