اتوار , 15 دسمبر 2019

کراچی کے نالوں سے کچرا نکالنے والوں کیلئے انعام کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے نالوں میں اترکر کچرا نکالنے والوں کے لیے انعام کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنی ٹویٹ میں نالوں میں اتر کر صفائی کرنے والے ملازمین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا ’’ جہاں مشینیں نہیں پہنچ سکتیں، انسان پہنچ گئے ‘‘۔انہوں نے لکھا کہ کچھ لوگ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر’’ لیٹس کلین کراچی ‘‘ مہم پر تنقید کر رہے ہیں ۔

دوسری طرف صفائی مہم میں شامل جنگجو اپنی جان خطرے میں ڈال کر نالوں سے کچرا نکال رہے ہیں ۔علی زیدی نے نالے صاف کرنے والوں کی محنت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’’ انشاء اللہ جتنا مجھ سے ہوسکا ، میں ان عظیم لوگوں کے لیے خصوصی انعام کا اعلان کروں گا ‘‘۔

یہ بھی دیکھیں

زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف، وزیرخارجہ سے ملاقاتیں، علاقائی سلا متی: افغان مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان مصالحت کیلئے امریکہ …