جمعہ , 19 اپریل 2024

عالمی میڈیا نے بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو خطرناک قرار دیدیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی میڈیا نے بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو خطرناک قرار دیدیا۔بین الاقوامی میڈیا نے عالمی طاقتوں سے اثرورسوخ استعمال کرکے خطے کیلئے بہترین فیصلے کرنے پر زور دیا ۔ امریکہ کے معروف اخبار نیویارک ٹائمز نے کشمیر کی خار دار تاروں کی تصاویر کے ساتھ خبردیتے ہوئے کہاکہ آرٹیکل 370کی منسوخی خطرناک ہے ۔بھارت کے اس اقدام سے بڑی تعداد میں خون خرابہ ہونے کا اندیشہ ہے ۔

واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ ہنگامی بنیادوں پر کشمیری عوام پر بھارتی تسلط کو روکنا ہوگا ورنہ خطے میں بدامنی پھیلے گی۔ برطانوی اخبار گارڈین نے کہا نیا بھارت بنانے کیلئے کشمیریوں کیساتھ انسانیت سوز سلوک مودی کے پلان کا حصہ ہے ،اسے روکنے کیلئے دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ امریکی اخبار دی پرنٹ نے لکھا کہ بھارتی جارحیت کیوجہ سے آزادی کشمیر کی تحریک میں جان پڑ گئی ہے ۔

سکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے کشمیر کی جغرافیائی حدود میں تبدیلی کے بعد کشمیر ی عوام کو مکمل گھروں میں محصور کردیا ہے ۔اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ مودی نے کشمیر کی جغرافیائی حدود میں تبدیلی کرکے جمہوری اقدار کو تہس نہس کردیا ہے ۔بھارتی حکومت نے نئی آبادکاری کو اجازت دیکر کشمیریوں کو خطے سے ختم کرنے کیلئے قدم اٹھایا ہے ۔ بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے کشمیری تحریک میں مزید تیزی لائیں گے ۔

ٹیلیگراف نے کہاکہ بھارت نے دنیا کے بہت گنجان آباد علاقے کی عوام کو اشتعال انگیزی کی طرف دھکیل دیا ہے ، عوام میں بے پناہ غم و غصہ پایا جارہا ہے جس سے آئندہ دنوں میں کافی نقصان کا اندیشہ ہے ۔روسی خبر رساں ادارہ ٹی آرٹی نے کہاکہ بھارتی بربریت کی بنیادی وجہ کشمیر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا ہے ۔ بی بی سی کے مطابق عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنے کیلئے جلد از جلد اقدامات کرنے چاہیں ورنہ یہ سب کیلئے خطرناک ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …