اتوار , 15 دسمبر 2019

ہاشم آملہ کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جوہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز ہاشم آملہ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ہاشم آملہ بین الاقوامی سطح پر ایک روزہ، ٹی20 اور ٹیسٹ میچز نہیں کھیلیں گے تاہم مقامی اور بیرون ملک ٹی20 لیگز میں حصہ لیں گے۔اپنے بیان میں ساتھیوں اور بورڈ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ میں ویسا کھیل پیش نہیں کرپارہا جیسا کرنا چاہیے لہذا خود کو کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے علیحدہ کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔

انہوں نے 15 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیریر میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے اور 49.46 کی اوسط سے 8113 رنز بنائے جن میں 27 سنچریاں شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کے بلے باز نے ٹیسٹ کرکٹ میں46.64 کی اوسط سے 9282 رنز بجائے جن میں 28سنچریاں بھی شامل ہیں۔

ہاشم آملہ نے انگلینڈ، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 300 رنز کی تاریخی انننگز کھیلیں، یہ اعزاز ابھی تک کسی جنوبی افریقا کے کھلاڑی کو حاصل نہیں ہے جبکہ ون ڈے میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 196 رنز کی یادگار اننگز بھی کھیلی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

لیبی فوج نے مصراتہ میں ترکی کا اسلحہ گودام تباہ کردیا

لیبیا کی قومی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے …