ہفتہ , 20 اپریل 2024

ترکی کا فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع کے عمل کی شدید مذمت

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی نے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع کے عمل کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کے لیے مزید گھروں کی تعمیر اور فلسطینی اراضی پرقبضہ مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق پر ڈاکہ زنی کے متراف ہے۔

ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست فلسطینی زمین پریہودیوں کے لیے گھروں کی تعمیر کے ذریعے فلسطینیوں کے حقوق غصب کررہی ہے۔ بیان میں غرب اردن میں یہودیوں کے لیے 2300 گھروں کی تعمیر کے اعلان کی شدید مذمت کی گئی اور یہودی آباد کاری کو تنازع فلسطین کے منصفانہ حل کی مساعی کے خلاف قراردیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کھلے عام یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھ کر بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کے ان تمام اقدامات اور تصرفات کو مسترد کرتے ہیں جو تنازع کے دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ اور برادر فلسطینی قوم کے حقوق کی نفی کا موجب بن رہےہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …